افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی اور جہاں دہشتگردی ہے اس کا حل یہ ہے کہ اس علاقے کے مشران کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک ادنیٰ سے ورکر جس کا نا بھائی، نا باپ اور نا ہی چچا سیاست میں ہے اسے اس عہدے کے لیے منتخب کیا
ان کا کہنا تھا کہ پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، سب سے پہلے پاکستانی، پھر پختون اور قبائلی ہوں۔میں اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے آج سے اقدامات شروع کردوں گا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ میں احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، میرے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، نا گاڑیاں ہیں، نا پیسے ہیں، نا بنگلے ہیں اور نا ہی کرسی کی لالچ ہے۔
