اشتعال انگیزی کے جواب میں 200 سے زائد طالبان اور ان سے وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے:آئی ایس پی آر

اشتعال انگیزی کے جواب میں 200 سے زائد طالبان اور ان سے وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے:آئی ایس پی آر

پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے گزشتہ رات کی جانے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں 200 سے زائد طالبان اور ان سے وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنۃ الخوارج نے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب حملہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ اقدام میں فائرنگ اور چند مقامات پر دراندازی کی گئی، حملہ سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کر کے دہشتگردی کے اہداف کی تکمیل کے لیے کیا گیا۔پاکستان کی مسلح افواج نے ناصرف حملے کو پسپا کیا بلکہ طالبان فورسز اور ان سے وابستہ خوارج کو سنگین جانی نقصان پہنچایا، حقِ دفاع کے تحت پاک فوج نے سرحدی پٹی پر مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل دیا اور افغان علاقے میں موجود طالبان کے کیمپس اور پوسٹس پر فائرنگ کی گئی۔

جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ طالبان کے کیمپس اور پوسٹوں پر فضائی ضربیں اور کارروائیاں کی گئیں، کارروائیاں دہشتگردی کی تربیتی آماجگاہوں اور حمایتی نیٹ ورکس کے خلاف کی گئیں، ان میں فتنہ الخوارج، فتنہ االہندوستان اور داعش سے وابستہ عناصر شامل ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران شہری جان و مال کے تحفظ اور غیر ضروری جانی نقصان سے بچنے کی تمام احتیاطی تدابیر کی گئیں۔بلا اشتعال اور مستقل کارروائیوں میں سرحدی پٹی پر متعدد طالبان مقامات تباہ کیے، افغان طالبان کی 21 پوزیشنز پر وقتی طور پر قبضہ کیا گیا،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹیلیجنس معلومات اور نقصان کے تخمینے کے مطابق پاکستانی افواج کی کارروائیوں میں 200 سے زائد طالبان اور وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، بڑی تعداد میں طالبان اور وابستہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور اس کے حواری دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعات میں 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، افواج اپنے عوام کی جان و مال اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ہمارا عزم پاکستانی سرزمین کے دفاع اور اپنی سلامتی کو خطرہ پہنچانے والوں کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں