پاک فوج نے افغان بارڈر سے  بلا اشتعال فائرنگ بھرپور جواب دے دیا،متعدد ہلاک، پوسٹیں تباہ

پاک فوج نے افغان بارڈر سے  بلا اشتعال فائرنگ بھرپور جواب دے دیا، متعدد پورٹیں تباہ جبکہ 19 پر قبضہ کرلیا

رپورٹس کے مطابق پاک افغان بارڈر پرافغانستان کی طرف سے  بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا

پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے

پاک فوج کے بھرپور جواب سے بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق افغان فورسز  نے پاک افغان بارڈر  پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان کی جانب سے فضائی وسائل اور ڈرونز، آرٹلری، ٹینکوں،ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں