گورنر سندھ اور شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں اہم یادداشتوں پر دستخط

گورنر سندھ اور شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں اہم یادداشتوں پر دستخط

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل اور آئی ٹی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جلد میچ کا انعقاد ہوگا، آئی ٹی اور اسپورٹس میں اشتراک سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں، جدید تربیت اور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور وفد کے اراکین بھی موجود تھے

تقریب میں پاک سعودی تعلقات کو نئے دور میں داخل کرنے کے عزم کا اظہار

گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیل کے فروغ سے ہی روشن مستقبل ممکن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں