اسرائیلی فوج نےغزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل کرنے کا اعلان کردیا
غزہ:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں۔
