سندھ پولیس کا تاجر برادری کے تعاون سے مکمل تحفظ دینے کے عزم کا اعادہ

سندھ پولیس کا تاجر برادری کے تعاون سے مکمل تحفظ دینے کے عزم کا اعادہ

سندھ پولیس کا تاجر برادری کے تعاون سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ دینے کے عزم کا اعادہ۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ تاجرحضرات کے تعاون سے معیشت کے چلتے پہیے میں خلل و رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کو جڑسے ختم کریں گے۔ معشیت کے استحکام میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف ماضی میں بھی کارروائی کی ہے آئندہ بھی بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی،سندھ پولیس کی اپیل پر تاجر برادری کی جانب سے کاروباری مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و تعاون قابل تحسین عمل ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ معیشت کے تسلسل وفروغ میں سندھ حکومت،پولیس،قانون نافذکرنے والے دیگرادارے اور تاجربرادی شانا بشانہ کھڑی ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اے آئی جی آپریشنز نے کراچی میں مختلف جرائم سے متعلق گزشتہ و رواں سال کے اعدادوشمار کے تقابلی جائزہ پرمبنی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کراچی میں مجموعی طورپر 118بھتہ خوری کی واقعات رپورٹ ہوئے۔ صرف 44 کیسزبھتہ خوری سے متعلق تھے جن پر باقاعدہ تحقیقات کی گئیں۔

بقیہ 74 شکایات کاروباری / ذاتی تنازعات و لین دین کی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بھتہ خوری کے 44کیسز میں سے 39کیسزکو حل کرلیا گیا جن کی شرح  87فیصد بنتی ہے۔ مذکورہ کیسز میں 78 ملزمان کی شناخت ہوئی جن میں 43 ملزمان کو گرفتار جبکہ 05 ملزمان مختلف پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔

گذشتہ ہفتہ آئی جی سندھ سے تاجربرادری کی ملاقات کے بعد 10 دنوں میں 04 بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ہلاک بھتہ خوروں میں عابد ہادی،سعید،غلام قادر اور کاٹھیاواڑی گروپ کا احتشام عرف آصف برگر نامی بھتہ خور شامل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں