اس دفعہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے  میں دفن ھوگا: خواجہ آصف

اس دفعہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے  میں دفن ھوگا: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ھے۔

سوشل پلیٹ فارم پر اپنے جاری ٹوئیٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ھو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ھوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جسطرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بد ترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ھوئ اور مودی اور اسکا ٹولہ جسطرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا اسکا پریشر لیڈرشپ کے بیانات سے ظاہر ھو رہا ھے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ھے۔ ھمارے محافظ اللہ کے سپاہی ھیں۔ اس دفعہ بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے  میں دفن ھوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں