خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

خضدار میں  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں  کامیاب آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔

خضدار میں آپریشن کےدوران فتنۃ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی کردیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز  کے  کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔ عوام  نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر  خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں