"گلوبل صمود فلوٹیلا” 450 سے زائد افراد کو ڈیپورٹ کرنے کی تیاریاں

"گلوبل صمود فلوٹیلا” 450 سے زائد افراد کو ڈیپورٹ کرنے کی تیاریاں

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے”گلوبل صمود فلوٹیلا” پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی بحریہ نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات جام کر کے قافلے کو روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق تحویل میں لی گئی کشتیوں کو اشدود بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے سماجی کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ” ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے عالمی امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک لیا،سماجی کارکنان گرفتار

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں