غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ غزہ کے قریب پہنچ گیا
امدادی سامان اور ادویات لے کرغزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ غزہ کے قریب پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلانے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ بیڑہ اس وقت غزہ سے 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے
قافلہ اس مقام سے صرف8 میل دور ہے جہاں جون میں امدادی جہاز ’میڈلین‘ پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کرلیا تھا۔
ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں
صبح تقریباً 5 بجے فلوٹیلا میں شامل ’الما‘ نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔
