امید ہے پاکستان بھی جلد فوج فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کرے گا:اسحاق ڈار

امید ہے پاکستان بھی جلد فوج فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کرے گا:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان بھی جلد فوج فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی

آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو شامل ہونی چاہییں۔

انہوں ںے بتایا کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، ہم فلسطین سے اسرائیل کے مکمل انخلا کے لیے پرعزم ہیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی اور فلسطین کے امن بورڈ میں زیادہ تر فلسطینی حکام شامل ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں