پاک فوج کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے۔ان خصوصیات کے باعث یہ میزائل اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کےسینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے  فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں