حکومتی کارکردگی سے آگاہ رہنا  عوام کا بنیادی حق ہے:وزیراعلیٰ سندھ

حکومتی کارکردگی سے آگاہ رہنا  عوام کا بنیادی حق ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے’معلومات تک رسائی‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام  میں کہا ہے کہ درست معلومات تک رسائی  کی راہیں ہمورا کرنا  ہی جمہوری معاشروں کا حسن ہے۔درست معلومات کی فراہمی ہی ترقی، جمہوریت اور احتساب کا ذریعہ بنتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی کاکردگی  سے عوام کا باخبر رہنا ضروری ہے، اس سے حکومتی احتساب کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔احتساب سے شفافیت کا عمل فروغ پاتا ہے اور حکومت کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔درست معلومات اور بہتر کارکردگی سے عوام کا اعتماد  حکومت پر قائم رہتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  ہر شہری حساس ، ڈیفنس اورخفیہ معاملات کے علاوہ دیگرتمام  معلومات تک رسائی کا حق رکھتا ہے۔ حکومتی کارکردگی سے آگاہ رہنا  عوام کا بنیادی حق ہے۔ معلومات  تک رسائی کے  قوانین کا مقصد شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی درست معلومات تک رسائی  اور عوامی  خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں