گھوٹکی: کچے میں مزاحمت پر 2 مغویوں کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا

گھوٹکی(رپورٹ: جبار مھر) گھوٹکی کے کچے میں مزاحمت پر 2 مغویوں کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔

رونتی کے علاقے میں ڈاکوؤں اور مغوی کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک یرغمال مغوی نے اسلحہ چھین کر ایک ڈاکو کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے دونوں مغویوں کو گولیاں مارکر قتل کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکؤں کو پاس 6 مغوی تھے جن میں سے دو کو انہوں نے قتل کردیا، جو پنجاب کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

پنجاب پولیس مغویوں کی لاشیں وصول کرنے کے کیلئے کچے میں جا چکے ہے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو نتھو شر 7 ماہ پہلے شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کے واقعے میں ملوث تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں