سندھ کے 14 اضلاع میں آج بلدیاتی ضمنی انتخابات ہوئے، ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا
الیکشن کمیشن نے 127 پولینگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے۔
صوبہ سندھ کتے 14 اضلاع کی 28 نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
ضمنی انتخابات میں دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 وائیس چیئرمین، 7 چیئرمین اور 13 میمبرز کی نشتیں شامل یں۔
انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفسران، 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور 21مانیٹرنگ افسران شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 127 پولینگ اسٹیشن کو انتہائی حساس، 34 حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
کمشور، کندھکوٹ، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، نوشہروفیروز، شہیدبینظیرآباد، تھرپارکر، ٹنڈوالہیار اور سجاول میں تمام نشستیں امیدواروں کے بلامقابلہ متخب ہونے کے باعث اب ان اضلاع میں پولینگ منعقد نہیں کی جائے گی۔
