پاکستان ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستان ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرایا،جنوبی افریقہ ویمن نےسیریز دو ایک سے جیت لی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25.5اوورزمیں115رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان ویمن کی جانب سے نشرہ سندھو نے 26رنز دیکر6وکٹیں حاصل کیں۔نشرہ سندھو نے ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں 100 وکٹیں مکمل کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری پاکستان ویمن کرکٹر بن گئیں۔
پاکستان ویمن نے ہدف 31اوورز میں4وکٹوں پر حاصل کیا۔سدرہ امین 50رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں،منیبہ علی نے 44رنز بنائے۔سدرہ امین نے سیریز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی۔
