پاکستان اور سعوری عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کو مضبوط کرے گا:چیئرمین آباد
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کا بیان،
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا۔
حسن بخشی نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی سفارتی قوت اور قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں کا ثبوت ہے۔پاکستان اور سعوری عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد اور مشترکہ طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔توقع ہے کہ یہ شراکت داری معیشت، سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔قوم وزیراعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت پر فخر کرتی ہے جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔
