سندھ کی اکثر بڑے ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین بند پڑے ہونے کا انکشاف

سندھ کی اکثر بڑے ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین بند پڑے ہونے کا انکشاف

کراچی: سندھ کی اکثر بڑے ہسپتالوں میں متعدد سالوں سے سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین خراب اور بند پڑے ہونے کا انکشاف. پی اے سی نے سندھ کی ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین خراب اور بند پڑے ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہسپتالوں میں خراب اور بند پڑی ہوئی سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینوں کو فنکشنل کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی اے سی نے سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز اور لائسنس کے بنا میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کے اسٹورز سیل کرکے ان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ پی اے سی اجلاس میں محکمہ صحت کے مختلف اضلاع کے ایم ایس کیجانب سے ٹینڈرز کے بغیر 3 ارب سے زائد رقم کی مقامی سطح پر ادویات کی خریداری کا انکشاف پر مختلف سپتالوں کے لئے خرید کی گئی 3 ارب روہے سے زائد کی ادویات کی تفصیلات اور ہسپتالوں کی لسٹ بھی طلب کرلی ہے۔

پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین خرم کریم سومرو، طاحہ احمد سمیت سیکریٹری محکمہ صحت ریحال بلوچ اور سندھ بھر کی متعدد ہسپتالوں کے ایم ایس سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی سال 2024 اور 2025ع کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سندھ کی اکثر بڑی ہسپتالوں میں متعدد سالوں سے سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین خراب اور بند پڑی ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے استفسار کیا کے سندھ کی ڈویزنل ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین خراب اور کیوں بند پڑی ہیں۔غلام محمد مھر میڈیکل کالیج ہسپتال سکھر تو کیا لاڑکانہ میں بھی یہ مشینیں خراب پڑی ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ نے پی اے سی کو بتایا کے  لاڑکانہ کی ہسپتال میں ایم آئی آر مشین خراب ہے کبکے سی ٹی اسکین مشین فنکشل ہے تاہم سندھ کی اکثر بڑی ہسپتالوں میں ٹیکنیشنز سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین جان بوجھ کر خراب کرتے ہیں تاکے مریض نجی لیباریٹریز سے ٹیسٹنگ کرائیں۔

انہوں نے کہا کے ٹیکنیشنز کیجانب سے مشینین خراب کرنے کے معاملے پر ایکشن لیا ہے مزید ایکشن لینگے۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے چھوٹی ہسپتالیں تو کیا اگر ڈویزنل لیول کی ہسپتالوں میں اگر سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینیں خراب اور بند ہڑی ہونگی تو یہ کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے اور مریضوں کو باھر سے ٹیسٹ کرانے میں پریشانی کا سامنہ کرنا پڑے گا۔

اس موقعے پر پی اے سی نے سندھ کی اکثر ہسپتالوں میں کروڑوِں روہے کی لاگت سے خریدی گئی سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینیں خراب اور بند پڑی ہونے پر برھمی کا اظھار کرتے ہوئے سندھ کی ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینین خراب اور بند پڑے ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہسپتالوں میں خراب اور بند پڑی ہوئی سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینوں کو فنکشنل کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے مختلف اضلاع کے ایم ایس کیجانب سے ٹینڈرز کے بغیر 3 ارب سے زائد رقم کی مقامی سطح پر ادویات کی خریداری کا انکشاف سامنے آیا اجلاس میں آڈٹ پیرا پر اعتراض اٹھایا گیا کے سندھ کے مختلف اضلاع میں سال 2022،2023ع میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کیجانب سے ہسپتالوں کے لئے 3 ارب روپے سے زائد کی ادویات مقامی سطح پر ٹینڈز کے بغیر کوٹیشنز کی خرید کی گئی۔سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے بتایا کے پیپرا رول کے تحت ایمرجنسی کے دوران ادویات خرید کی گئی ہیں جبکے ادویات کی 85 فیصد خریداری مرکزی سطح پر جبکے 15 فیصد خریداری مقامی سطح پر کی جاسکتی ہے۔

پی اے سی نے 3 ارب روپے سے زائد کی رقم سے ٹینڈر کے بغیر کوٹیشنز پر مقامی  سطح پر مختلف ہسپتالوں کے لئے  خرید کی گئی ادویات اور ہسپتالوں کی لسٹ طلب کرلی ۔اجلاس محکمہ صحت کیجانب سے کاروائی رپورٹ پیش نہ کرنے پر پی اے سی نے دوبارہ سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز اور لائسنس کے بنا میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کے اسٹورز سیل کرکے ان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا حکم دے دیا۔پی اے سی نے ڈاکٹر رتھ فائو سول ہسپتال کراچی میں صفائی پر سالانہ 135 ملین روپے خرچ ہونے کے  باوجود صفائی کا نظام بھتر نہ ہونے کے معاملے پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کا بھی حکم دے دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں