صہیونی فوج کے حملوں میں غزہ کی 16 بڑی عمارتیں تباہ،53 فلسطینی شہید
غزہ پر صہیونی افواج کے مسلسل حملے جاری ہیں،صرف ایک روز میں مزید 16 بڑی عمارتوں کو تباہ کردیا۔
غزہ پر صہیونی افواج کے مسلسل حملے جاری ہیں،صرف ایک روز میں مزید 16 بڑی عمارتوں کو تباہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوج نے صرف ایک دن کے اندر اب تک مزید 53 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
رپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 871 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔