امریکا نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا بہترین اتحادی ہے اسرائیل کو محتاط رہنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کےدوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتےہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطرکے امیر عظیم رہنما ہیں۔
صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔
