بھارت ٹرین حادثہ: 288 افراد ہلاک اور 900 سے زائد مسافر زخمی

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرین آپس میں ٹکراگییں، جس کے نتیجے میں 288 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی 12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرے ٹریک پر گریں جبکہ دوسرے ٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے، جبکہ زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے اور حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں