صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں ہلاک

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک امریکی ریاست یوٹاہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں تقریر کے دوران نشانہ بنایا گیا
رپورٹس کے مطابق چارلی کرک کو گردن میں گولی لگی انہیں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چارلی کرک کو 200 یارڈ کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا واقعے کے متعلق کہنا تھا کہ عظیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والے چارلی کرک اب اس دنیا میں نہیں رہے۔امریکی نوجوانوں کےخیالات چارلی کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں چارلی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
