وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رواں برس مون سون اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس بلانے کا اعلان کیا
بلائے گئے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات میں کمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔
کابینہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، زرعی زمینوں اور فصلوں کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ارکان نے انفراسٹرکچر کی بحالی،کسانوں کی معاونت اور نقصانات کے ازالے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے راتوں رات نہیں نمٹا جاسکتا ، بہت بڑے چیلنجز ہیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
