قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے
عرب میڈیا نے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ خلیل الحیا غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔
