حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں:شرجیل انعام
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریائوں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں، سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 452930 کیوسک ہیں۔ کچہ کے علاقوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7,724 افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں،مجموعی طور پر 141,611 لوگ کچہ کے علاقوں سے محفوظ جگہوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے قائم کردہ 159 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4,894 کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں اب تک 50,040 کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,577 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،ابھی تک 388,940 ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران 36,881 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر اب تک 974,825 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج کیا جا چکا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 90 فیصد بھر چکا ہے، خانپور، راول اور سملی ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے،تربیلا ڈیم کا لیول 1550.00 فٹ، منگلا ڈیم 1232.95 فٹ، خانپور ڈیم 1980.15 فٹ، راول ڈیم 1750.90 فٹ اور سملی ڈیم کا لیول 2314.90 فٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ والا اور سدھنائی پر انتہائی اونچے درجے کا جبکہ پنجند پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے،تریمو ،بلوکی، سلیمانکی اور میلسی سائفن پر اونچے اور راوی ،سائفن ،شاہدرہ اور اسلام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،گڈو اور سکھر پر درمیانے درجے کا جبکہ کوٹری بئراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرمو بیراج پر آمد و اخراج 438,097 کیوسک، پنجند کے مقام پر آمد اور اخراج 438,097 کیوسک پے، گڈو بیراج پر آمد 443,494 کیوسک اور اخراج 434,294 کیوسک، سکھر بیراج پر آمد 374,800 کیوسک اور اخراج 359,050 کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج پر آمد 233,788 کیوسک اور اخراج 231,763 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
