ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔
یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور قومی ہیرو کو سلامی بھی پیش کی جائے گی۔
1965کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے کئی فضائی اڈے تباہ کیے اور اپنی تعداد کے لحاظ سے کہیں بڑی بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔
اس دن کا سب سے شاندار کارنامہ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا تھا، جنہوں نے اپنے جنگی طیارے سے صرف چند منٹوں کے اندر دشمن کے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے۔
7ستمبر1965 کو سرگودھا کے محاذ پر اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) نے دشمن کے پانچ بھارتی ہنٹر طیارے مار گرائے۔
محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) نے چار طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر گرائے گئے، جو آج بھی دنیا کی فضائی جنگی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔
محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) نے کا یہ کارنامہ پاکستان ایئر فورس کو دنیا کی بہترین فضائیہ کے طور پر منوانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا۔
