کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں 7 سے 9 ستمبر تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ کا نظام اس وقت مدھیہ پردیش میں موجود ہے، مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں مون سون کی تیز ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی حالات کے زیر اثر6 ستمبر کی شام یا رات سے 9 ستمبر کے درمیان تک کراچی،تھرپارکر(مٹھی،اسلام کوٹ، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی) عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری،ٹنڈو الہیار، ٹنڈو الہیار، بدین، حیدر آباد، ٹنڈوخان، بدین میں تیزآندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں جن کے سبب میرپور خاص، شہید بےنظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد اور کراچی کے علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں