پنجاب میں سیلاب: سدھنائی کینال میں شگاف پڑنے سے بڑی آبادی زیر آب آگئی
پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچادی، سدھنائی کینال میں شگاف پڑنے سے بڑی آبادی زیر آب آگئی۔
دریائے چناب میں شیرشاہ کے مقام پر پانی انتہائی خطرے کا لیول کراس کر گیا
دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی سے آنے والے پانی کے دباؤ سے شگاف پڑنے سے بڑی آبادی زیر آب آگئی۔
ملتان میں سدھنائی کینال میں ہیڈ سدھنائی سے آنے والے پانی کے دباؤ سے شگاف پڑنے سے بستی کھوکھراں سمیت بہت بڑی آبادی زیر آب آگئی۔
انتظامیہ کے مطابق سدھنائی کینال میں گنجائش سے 4 گنا زیادہ پانی آچکا ہے۔سدھنائی کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دریائے راوی کا پانی اوور فلو ہوکر رابطہ نہروں میں داخل ہونے سے ملتان روڈ پر رانگو نہر میں دو مقامات پر شگاف پڑ گئے۔رانگو نہر کے شگاف سے درجنوں آبادیاں زیرِ آب آ گئیں
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سیلابی ریلا ملتان کی حدود سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
