سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیشہ نظر پاک فوج کے جوان مدد کے لئے تعینات

سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیشہ نظر پاک فوج کے جوان مختلف علاقوں میں مدد کے لئے تعینات

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیشہ نظر انتظامات کا سلسلہ جاری ہے

پاک آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے و الے اداروں کے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات میں حصہ لے رہے ہیں

پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ پیش خطر علاقوں میں تعینات ہیں۔

پاک فوج کے افسر و جوان ہمیشہ کی طرح اپنی عوام کی خاطر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھرپور حصہ لیں گے

پاکستان رینجرز سندھ جانب سے محکمہ آبپاشی کے تعمیر و مرمت پر معمور عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی

حفاظتی بند پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ کچے کے علاقے سے نکلنے والے لوگوں کو بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فری میڈیکل کیمپ کا بھی  انعقاد کیا گیا

فری میڈیکل کیمپ پر علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات میسر کی جا رہی ہیں۔پاک فوج اور پاکستان رینجرز سندھ کی ان کاوشوں کو علاقہ مکینوں نے خواب سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں