بھارت نے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا،سیلابی ریلا ملتان میں داخل، صفورہ بند کو بم سے توڑدیا گیا
دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے جبکہ مقامی دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دریائے چناب کا خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں داخل ہو چکا ہے جس نے درجنوں بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
