وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب کے حوالے سے تمام انتظامیہ کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیو سیکریٹریٹ پہنچے جہاں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا
سید مراد علی شاہ نیو سیکریٹریٹ کے سیکنڈ فلور پر قائم فلڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور ڈجیٹلی پانی کی پوزیشن دیکھی اور جائزہ لیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت ٹرمو کی مقام پر 550965 یعنی شدید سیلاب میں ہے۔ٹرمو سے گڈو تک پانی پہنچنے میں دو دن لگینگے۔بلوکی پر اس وقت 16290 کیوسکس پانی موجود ہے جو بھی ویری ہائے فلڈ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو تمام انتظامیہ کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت ۔صوبے بھر میں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف محکموں – ہیلتھ، لائیوسٹاک کو بھی متحرک کردیا ہے۔
