گڈو بیراج پراپ اسٹریم318،229،ڈاؤن اسٹریم میں303،877 کیوسک پانی ریکارڈ
کراچی: فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی طرف سے سندھ بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے
محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 318،229 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 303،877 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 285,487 اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 234،717 کیوسک رہا۔
کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 273،844 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 244،739 کیوسک نوٹ کیا گیا۔
تریموں پر پانی میں اضافہ ہو کر اپ اسٹریم 550،965 ریکارڈ کیا گیا ہے،بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
فوکل پرسن زبیر چنہ کے مطابق سندھ میں بیراجوں اور دریائی بندوں پر کوئی کمزور مقام موجود نہیں،تمام مقامات کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنا دیا گیا ہے۔صوبے میں 102 ایسے پوائنٹس تھے جہاں ماضی کی دہائیوں میں سیلابی صورتحال کے دوران کچھ واقعات پیش آئے تھے۔
زبیر چنہ کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ نے ان 102 پوائنٹس پر بہتری اور مضبوطی کے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔حکومت سندھ نے محض احتیاطی اور پیشگی حکمتِ عملی کے تحت ان تمام مقامات پر عملہ تعینات کر دیا ہے۔تمام مقامات پر ضروری مشینری و ساز و سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔تمام مقامات پر ہر وقت نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔
فوکل پرسن زبیر چنہ کے مطابق عوام کو ہر طرح کے خدشات سے محفوظ رکھا جائیگا،حکومت سندھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
