منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلابی صورتحال کے باعث مقرر کیئے گئے وزرا سے رابطہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے،دریا کے دائیں اور بائیں کناروں کے بندوں کے نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائی صورتحال پر بریفنگ دی
گڈو بیراج کے مقام پر آج 12 بجے اپ اسٹیم پانی کا بھائو 383299 اور ڈائون اسٹریم 350943 کیوسکس ہے، سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 313000 اور ڈائون اسٹریم 259050 کیوسکس ہے۔ کوٹڑی بیراج اپ اسٹریم 264131 اور ڈائون اسٹریم 233216 کیوسکس ہے۔بیراجز کی صورتحال ابھی تک بہترہے اور تمام حفاظتی انتظامات کیئے گئے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزرا تمام اقدامات کو سپروائزر کرتے رہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو وزراء نے بیراجز اور بندوں کی مسلسل نگرانی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کی جان اور مال کی حفاظت کے لیئے سندھ حکومت کے وزراء دریا پر موجود ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے دریا کے کناروں یا کچے میں رہنے والے لوگوں کو انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی۔
