سیلاب کے پیشہ نظر سندھ پولس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت

سیلاب کے پیشہ نظر سندھ پولس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت

سندھ میں سیلاب کی آمد اور ممکنہ خطرے کے پیشہ نظر سندھ پولس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت.

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سیلاب کی آمد اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر سندھ پولیس بالخصوص سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کو چوکنا اور مستعد رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔

آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے قبل نشیبی علاقوں سے شہریوں کو ریسکیو کیے جانے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن پولیس وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کہا کہ پی ڈی ایم اے،ضلعی و مقامی حکومت اور مشینری کی جانب سے ریسکیو عمل کی حکمت عملی اوراقدامات سے اپنی نفری کو آگاہ کریں۔رہائشی علاقوں اور عمارتوں کے نزدیک موجود پولیس عملہ دفاترمیں حاضر رہے۔کسی بھی ایمرجنسی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظرتمام تروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ریسکیو سرگرمی میں اپنا بھرپورکردار اداکریں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ اور برساتی نالوں کے کیساتھ رہائش پذیر شہریوں کو باحفاظت منتقل کرنیکے حکمت عملی ترتیب دیں۔متعلقہ تھانہ جات کی سطح پر اور دیگر پلیٹ فارمز سے شہریوں کو ممکنہ سیلاب کی آمد اور ریسکیو کرنے جیسے اقدامات سے آگاہی دی جائے۔کسی بھی ناگہانی آفت یا خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنا سندھ پولیس کی ترجیح ہے۔

حکومت سندھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں: شرجیل انعام میمن

سیلاب کا خطرہ نہیں، سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں: وزیر آبپاشی سندھ

سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت 24 گھٹوں میں دوسرا اجلاس

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں