سیلاب کا خطرہ نہیں، سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں: وزیر آبپاشی سندھ

سیلاب کا خطرہ نہیں، سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں: وزیر آبپاشی سندھ

کراچی: وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ  سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں اور بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتو میں جام خان شورو نے کہا کہ دریا کے فلو کو مانیٹر کررہے ہیں، پنجند پر  پانی ملے گا جس کے بعد ہمارے پاس دو روز کا وقت ہوگا۔ٹرینڈ یہ رہاہے کہ پنجند پہنچنے سے پہلے پہلے پانی کا بہاؤ کم ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بند پر شگاف ڈالنے کا آپشن نہیں ہوتا، ہم سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ میں دو روز سے سکھر میں ہوں، بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیز لگی ہوئی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز نے کیمپس لگانے کے لیے مقامات کی نشاندہی کردی ہے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا تھا کہ اگربند ٹوٹ گئے توپانی آبادی میں داخل ہوگا، سکھربیراج کا اسٹرکچر کئی سال پرانا ہے، گیٹ تبدیل کررہے ہیں اور بیراج کے مزید گیٹ آئندہ سال تبدیل کردیں گے۔

جام خان شورو نے بتایا کہ گدو بیراج کی گنجائش 12 لاکھ، سکھر بیراج کی گنجائش 9 لاکھ 60 ہزار کیوسک جب کہ کوٹری بیراج کی گنجائش 8 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں