پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کئے بغیر ملک قدرتی آفات سے محفوظ نہیں ہوسکتا:وزیراعظم

پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کئے بغیر ملک قدرتی آفات سے محفوظ نہیں ہوسکتا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

وزیراعظم نے نارووال میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کئے بغیر ملک قدرتی آفات سے محفوظ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، وفاق، صوبے اور ادارے مل کر ہی اس چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی اطلاعات کے نظام کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہوا ہے، اگر ہم ابھی سے ڈیموں اور چھوٹے ذخائر کی تعمیر پر توجہ دیں تو مستقبل کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں