بلدیہ عظمیٰ کراچی نے آفیشل ویب سائیٹ متعارف کرایا دیا
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس 106 سڑکیں ہیں، ویب سائٹ پر ان کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ جو بھی روڈ بنے گا اس پر کام کرنے والی تمام کمپنیوں کی ڈیٹیلس موجود ہیں
میئر کراچی نے کہا کہ شہری ہیلپ لائین پر شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ تعمیراتی کام میں کوالٹی پر کمپرومائز نہیں ہوگا۔ بارش کی صورتحال سے ہم نکل چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرح تمام ٹاؤنز بھی اپنے تمام کام کی تفصیلات سامنے لائیں، جماعتی ٹاؤن چیئرمینز اختیارات کا رونا روتے ہیں وہ پڑے ہوئے پیسے بھی خرچ نہیں کرتے۔
مرتضی وہاب نے کہا یہ ہر چیز کو عدالت میں لے جاتے ہیں، جماعتیوں کو چاہیے کہ کام کرکے دکھائیں۔ اگر آپ کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو گھر چلے جائیں، رات کو گیارہ بجے پریس کانفرنس نہ کریں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے آفیشل ویب سائیٹ متعارف کرادی
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
