آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرا ہے:ڈی جی پی ڈی ایم اے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 38 سال بعد دریاؤں میں اتنا پانی آیا ہے،آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرا ہے۔دریائے راوی میں 1988 کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے، راوی کے بینک میں موجود لوگوں سے گزارش ہے کہ علاقوں کو خالی کر دیں، آئندہ دو سے تین دن میں دریائے راوی سےبڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، رات 10 سے 12 بجے کے درمیان سیلابی ریلہ گزرے گا
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ یہ چیلنج ضرور ہوگا لیکن تمام تر اقدامات پورے کر لیے ہیں، امید ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزارکیوسک ہے۔
