دریائے چناب میں سیلابی صورت حال، وزیر آباد میں پانی داخل، اورسیالکوٹ کے مختلف علاقے زیرآب
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی صورت حال ہے
دریائے چناب میں پلکھو نالہ بپھرنے سے پانی وزیر آباد شہر اورسیالکوٹ روڈ پر سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔
وزیر آباد مختلف علاقے زیر آباد آگئے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گوجرانوالہ میں ہیڈ قادرآباد کے قریب شگاف لگانے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب پر جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 63 ہزار 34 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 834 کیوسک ہے۔
ضلع بھر میں 412 دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے، دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو مویشیوں سمیت نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
