صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر صدارت مشیران کا اجلاس

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر صدارت مشیران کا اجلاس

کراچی: صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کے زیر صدارت مشیران کا اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں مشیران کی ماہانہ مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری صوبائی محتسب سندھ منصور عباس رضوی، ڈی جی ون نسیم الدین میرانی، ڈی جی ٹو امتیاز بھٹی، رجسٹرار مسعود عشرت اور مشیران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ پچھلے سال سرکاری محکموں کے خلاف ہمارے پاس 9ہزار سے زائد عوامی شکایات درج ہوئی تھیں جبکہ رواں برس 7 ماہ میں ہمارے پاس درج شکایات کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جو عوام کا صوبائی محتسب سندھ کے دفتر پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی ہے شکایات کے اندراج کا تناسب برقرار رہے اور عوام کو قلیل مدت میں مفت انصاف فراہم ہو۔

انھوں نے شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملے کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے زیر التواء پرانی شکایات کو دو ماہ میں نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ کی جانب سے ادارے سے متعلق جامعات میں ایمبیسڈر پروگرامز، آگاہی سیشنز، کھلی کچہریاں منعقد کرنے سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں لہذا اس سلسلے کو مزید بڑھایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں