پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے:اسحاق ڈار

پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے:نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں60 ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔ پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل کے ہاتھوں60 ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترکیے اور  ایران کے شکرگزار ہیں، فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسپتالوں ،اسکولوں، پناہ گزین کیمپوں پر حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔ فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی برادری غزہ میں مستقل اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسرائیل کا گریٹراسرائیل منصوبے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے31 عرب واسلامی ممالک کےمشترکہ بیان کی حمایت کی اوردو ریاستی حل ہی فلسطین میں پائیدار امن کاواحد راستہ ہے۔پاکستان نے7 فوری اقدامات تجویزکیےجن میں مستقل جنگ بندی سرفہرست ہے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کواسرائیل کےخلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان بطورغیرمستقل رکن فلسطین کے حق خودارادیت کیلئے عالمی رائے عامہ کومتحرک کرتا رہےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں