اپر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 فتنہ الخوارج ہلاک

اپر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 فتنہ الخوارج ہلاک

افغانستان سے اپر دیر کی جانب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

حکام کے مطابق اس آپریشن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا ہے۔

آئی جی پی پشاور ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں

انہوں نے اس آپریشن کی کامیابی پر فورسز کی زبردست تعریف کی۔

شہید شہری یار محمد کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور میت پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں