پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے:چین کے وزیر خارجہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پرعملدرآمد کی بھرپورحمایت کی ہے۔
پاکستان کے دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیدا ہوتے غیریقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کوفروغ دینا علاقائی امن و استحکام کیلئے سودمند ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھاکہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارتکاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کرچکےہیں۔چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کاخیرمقدم کرتا ہے۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا”آہنی دوست”ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پاکستانی قوم کامتفقہ مؤقف ہے۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پرچین کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
