
پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔
ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹر صفدر ملک، شوبز ستاروں اور شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
سفنیہ شاہ 2023 کی مس پاکستان بننے میں کامیاب رہیں اور مسز پاکستان ورلڈ کا اعزاز فاطمہ فخرکو ملیا
مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل علینا شاہ جب کہ مس پاکستان ورلڈ اووسیز کا ٹائٹل مصباح ارشد نے اپنے نام کرلیا، جبکہ بینش جارج کو مس پاکستان یونیورس کا اعزاز ملا۔
