خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 406 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 406 تک پہنچ گئی

پشاور : پی ڈی ایم اے نے15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق اب تک ہونے والے مختلف حادثات میں 406 افراد جاں بحق اور 247 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 337 ہو چکی ہے، جبکہ صوابی میں 46 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

گزشتہ رات ڈی آئی خان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 3526 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

یہ افسوسناک واقعات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں