پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے
رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر حنیف عباسی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کرنے کا اعلان کیا۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گے۔ دونوں جماعتوں میں یہ طے ہوا ہے کہ جس حلقے میں جس جماعت کا رنر اپ تھا وہاں دوسری جماعت حمایت کرے گی۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان فارمولہ طے پاگیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی اور مسلم لیگ (ن) ہماری حمایت کرے گی۔ عام انتخابات میں جس حلقے میں پی پی پی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) ہمیں سپورٹ کرے گی۔
