ایک بار پھر بھارت بےنقاب، کراچی میں”را ” کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کی تحصیل ماتلی میں ایک شہری کا قتل ہوا، مرحوم علاقے میں فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

اے آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا

اے آئی جی آزاد خان نے کہا کہ قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا قتل کی منصوبہ بندی سنجے نامی بھارتی ایجنٹ نے کی

اے آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ مزید بتایا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے، را کے ایجنٹ نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان ورک کو ہائر کیا جس نے محمد عمیر ورک نامی شہری سے رابطہ کیا جو اس پوری واردات کا کمانڈر تھا اور عمیر نے شکیل احمد، محمد سجاد اور محمد عبید نامی شہریوں کے ذریعے رقم تقسیم کی۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ محمد ارسلان ولد حبیب احمد نامی پاکستانی شہری بھارتی ایجنٹ سنجے کمار سے خلیجی ریاست میں ملا اور ارسلان نے ہی قتل کے لیے ہٹ ٹیم کو تمام معاشی اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کی۔ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور سنجے نے اس قتل کو بیرون ملک سے ہینڈل کیا، اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں