گورنر سندھ نے صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی

گورنر سندھ نے صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی جس کے بعد بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید سخت شرائط عائد کردی گئیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت منظوری دیدی

متن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی گئی ہے

موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بل کے مطابق ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کردی گئی ہیں

ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں