واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا

عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا

ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ،اقوام ِ عالم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق "فیلڈ مارشل سید عاصم منیرجنوبی ایشیا میں صدرٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں”فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتےہیں

واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ امریکہ میں فیلڈ مارشل کوجنوبی ایشیاء کی سلامتی کیلئے بااثر ترین شخصیت کے طور پردیکھا جاتاہے۔آرمی چیف ایک پیشہ ور، خاموش طبع،  اورنظم و ضبط کے پابند فوجی افسر سمجھے جاتے ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خودنمائی اور سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا،فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خوبیاں انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت داربناتی ہیں،بھارت سےبگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی ٹرمپ سے ملاقات زیادہ اہم  ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ صدرٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی،پاکستان نے جنگ بندی پر ٹرمپ کا شکریہ اور مودی نے ثالثی کاانکار کیا،فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پرفوجی حکومت عملی میں اہم کردار ادا کیا۔فیلڈ مارشل دہشت گرد تنظیموں کیخلاف  مؤثر کارروائی کا مطالبہ کرتےہیں۔ پاک امریکہ تعلقات انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے مزید لکھا کہ پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالےکیا،صدر ٹرمپ نےدہشتگردی کے خلاف  پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم نظرآرہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں