کراچی میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات نے  کراچی میں دوبارہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی تھی

ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق شہر بھر میں کل کے مقابلے میں آج زیادہ تیز بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے امکانات رہیں گے۔جبکہ 27 اگست کو ایک اور مون سون سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

نیو کراچی، سعدی ٹاؤن، گارڈ، لالو کھیت، ناظم آباد، گولیمار اور سائیٹ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر، محمود آباد، کالاپل، کینٹ و دیگر علاقومیں بھی وقفے قفے سے بارش ہورہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں